جدہ خود کش دھماکے کا الزام پاکستان کے سر تھوپنے کی کوشش،سعودی عرب نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے ڈالا

جدہ خود کش دھماکہ،شناخت سے متعلق بھارتی اخبار کی رپورٹ قابل اعتماد نہیں،کرنل بسام العطیہ، بھارتی نژادخود کش حملہ آور لشکر طیبہ کا رکن تھا، براستہ بنگلہ دیش پاکستان فرار، بھارتی جریدے کی ہرزہ رسائی

بدھ 2 مئی 2018 21:53

جدہ خود کش دھماکے کا الزام پاکستان کے سر تھوپنے کی کوشش،سعودی عرب نے ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) سعودی ریاستی سلامی کے ترجمان کرنل بسام العطیہ نے واضح کیا ہے کہ جدہ میں خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت سے متعلق بھارتی اخبار کی رپورٹ قابل اعتماد نہیں،مقامی حکام دھماکہ کرنے والے کی شناخت کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودیریاستی سلامی کے ترجمان کرنل بسام العطیہ نے واضح کیا ہے کہ 2016ء کے دوران جدہ شہر میں خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت سے متعلق ہندوستانی اخبار کی جاری کر دہ رپورٹ پر اعتماد نہ کیا جائے۔

بھارتی جریدے نے اس حوالے سے جو معلومات پیش کی ہیں وہ غیر معتبر ہیں۔ مقامی حکام دھماکہ کرنے والے کی شناخت کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حقائق یقین سے معلوم ہو جانے پر رائے عامہ کے سامنے رکھ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

العطیہ نے کہا کہ انڈین ایکسپریس نے اس سلسلے میں جو دعویٰ کیا ہے اس کی بابت فی الوقت تبصرہ ، تحقیقات میں مفید ثابت نہیں ہوگا۔

انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے خود کش دھماکہ کرنے والے کا ڈی این اے کیا تھا اس سے ثابت ہوا کہ وہ بھارتی شہری تھا او ردہشت گرد بھی تھا۔ مذکورہ واقعہ 4جولائی 2016ء کو پیش آیا تھا ، سیکیورٹی افسر زخمی ہو گیا تھا۔بھارتی اخبار نے دھماکہ کرنے والے کا نام فایز کاغذی تحریر کیا ہے۔ وہ لشکر طیبہ کا سرگرم رکن تھا۔ اس کا تعلق مہاراشٹر کے شہر بیڈ سے تھا۔ وہ 2006ء میں بنگلہ دیش کے راستے ابوجندل کے ہمراہ پاکستان فرار ہو گیا تھا۔