سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

بدھ 2 مئی 2018 21:49

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) کی جانب سے انسپکٹر غضنفر احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ وقت کی کمی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :