آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہزارہ برداری کے عمائدین سے ملاقات، اعلی سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس میں بھی شرکت

منگل 1 مئی 2018 23:50

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) رات کے اس پہر آرمی چیف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کوئٹہ کے دوران ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے اور احتجاج میں بیٹھے مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف کوئٹہ کا دورہ کریں۔

مظاہرین کے مطالبہ کے بعد ہی آرمی چیف ان سے ملاقات کیلئے کوئٹہ پہنچے۔ جبکہ آرمی چیف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلی عسکری و سول قیادت کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا ہے۔ اجلاس مین آرمی چیف کے علاوہ وزیر داخلہ احسن اقبال، سرفراز بگٹی، وزیراعلی بلوچستان اور کمانڈر سدرن شریک ہیں۔