کوئٹہ، ایم کیو ایم پاکستان کی ٹارگٹ کلنگ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کی شدید مذمت

حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ،انچارج و آرگنائزنگ کمیٹی سوچی سمجھی سازش کے تحت خارجی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے گھنائونے اقدامات کئے جارہے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی پریس ریلز

منگل 1 مئی 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم پاکستان) کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے انچارج و آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک مشترکہ پریس ریلز میں کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سے شہریوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، سوچی سمجھی سازش کے تحت خارجی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے گھنائونے اقدامات کئے جارہے ہیں ، تاکہ ملک میں افراتفری جارہی رہے ، اور گناہوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ، پریس ریلیز میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔