پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں پر تنقید بلاجواز ہے، حالیہ اضافے کے باوجود بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور سے پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں

وزیرخزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل کا بیان

منگل 1 مئی 2018 23:14

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں پر تنقید ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) وزیرخزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں پر تنقید بلاجواز ہے، حالیہ اضافے کے باوجود بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور سے پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے مقابلے میں ان مصنوعات پر ٹیکس کی سطح بھی کم تر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارچ 2013ء میں پٹرول کی قیمت 106 روپے 60 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 113 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل 103 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 98 روپے 26 پیسے تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں جو درجے بنائے گئے تھے ان سے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کی اقتصادی صورتحال میں واضح تبدیلی لائی ہے۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی تعاون کی بجائے ملک کی اقتصادی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے چیزوں میں بہتری آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :