Live Updates

پاکستان بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا گیا

منگل 1 مئی 2018 22:53

پاکستان بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا گیا
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) محنت کشوں کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس دن ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی۔ صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے پیغامات نشر اور براڈ و ٹیلی کاسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں محنت کش تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام یوم مئی کی مناسبت سے تقریبات، اجتماع، سیمینار اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی ایڈیشن اور پروگرامات کئے گئے جن میں شکاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لاہور میں ایوان اقبال میں تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خطاب کیا۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام اجتماع منعقد کیا گیا۔ راولپنڈی میں بھی مختلف تنظیموں نے ریلیاں منعقد کیں۔ ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز نے بھی محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات