شہزادہ ولیم کے بیٹے کا نام متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرے ماونٹ بیٹن کے نام پر رکھ دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 22:12

شہزادہ ولیم کے بیٹے کا نام متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرے ماونٹ بیٹن ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :شہزادہ ولیم کے بیٹے کا نام متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرے ماونٹ بیٹن کے نام پر رکھ دیا گیا۔لارڈ ماوئنٹ بیٹن کا اصل نام لوئس آرتھر چارلس تھا،شہزادہ ولیم نے تیسرے بیٹے کو یہی نام دیدیا۔تفصیلات کے مطابق مائونٹ بیٹن کو 1979ء میں آئرش علیحدگی پسندوں نے ایک حملے میں قتل کر دیا تھاجب وہ آئرلینڈ کے ساحلی علاقے میں اپنی کشتی پر مچھلی کے شکار کے لیے نکلے تھے۔

(جاری ہے)

اس وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔لارڈ مانٹ بیٹن کی برطانوی شاہی خاندان کے لیے خدمات لازوال ہیں۔برطانیہ کا شاہی خاندان آج بھی مائونٹ بیٹن اوران کی خدمات کو نہیں بھولا۔تازہ ترین معلومات کے مطابق لارڈ ماونٹ بیٹن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےشہزادہ ولیم کے ہاں پیدا ہونے والے تیسرے بچے کانام لوئس رکھا گیا ہے جو لارڈ مائونٹ بیٹن کا اصل نام تھا۔ننھے شہزادے کا نام لوئس آرتھر چارلس ہے۔

متعلقہ عنوان :