Live Updates

70سال کی تاریخ بدلنے نکلا ہوں ،ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ، نواز شریف

مقابلہ عمران خان اور زرداری سے نہیں بلکہ ان قوتوں کے ساتھ ہے جو نظر نہیں آتی ، عمران زرداری آپس میں ملے ہیں ،دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کو ہم نے ختم کردیا ، پھر پوچھتا ہوں مجھے کیوں نکالا رمضان المبارک کے بعد انتخابی مہم شروع کرینگے ،سابق وزیراعظم پشاورمیں جا کر دیکھو کونسانیا پاکستان ہے سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں شہر کچرے سے بھرا ہوا ہے۔ خیبر پختوا نخواہ کا حال بہت برا ہے۔ عمران خان پچھلے 130 نکات کا بتائیں کتنا عمل ہوا ،ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈم میں جلسہ سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 22:02

70سال کی تاریخ بدلنے نکلا ہوں ،ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام 2018 کے الیکشن میں ساتھ دیں تو ملک کی تقدیر بدل کے رکھ دوں گا۔ روشن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا۔ ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ پچھلے 70 سال کی تاریخ بدلنے کے لئے میدان میںنکلے ہوئے ہیں مقابلہ عمران خان اور زرداری سے نہیں بلکہ ان قوتوں کے ساتھ ہے جو بظاہر نظر نہیں آتی۔

عمران خان اور زرداری آپس میں ملے ہوتے ہیں۔ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کو ہم نے ختم کر دیا۔ پھر پوچھتا ہوں مجھے کیوںنکالا ۔ رمضان المبارک کے بعد انتخابی مہم شروع کریں گے گزشتہ روز ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈم میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی دال نہیں گل رہی۔

(جاری ہے)

خیبر پختوا نخواہ کی صورتحال بہت خراب ہے ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے۔

عوام کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہوا ہے۔ میری نااہلی سے عوام متفق نہیں ہے۔ مینار پاکستان ساہیوال کے جلسے کا کوئی مقابلہ نہیںپچھلے سالوں میں ایک روپیہ کی کرپشن نہیں کی آج پھر پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوںنکالا گیا۔ پاکستان کو پچھے دھکیلنے کے لئے پورا زور لگا دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ کراچی میں امن قائم کیا سی پیک جیسا بڑا منصوبہ لے کر آئے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف کو نکال دیا ہے۔ لیکن ایک راستہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو اتنا ووٹ دو کہ مسلم لیگ ن دوبارہ اسمبلی میں آئے اوراس فیصلے کو مسترد کرے۔ سینیٹ الیکشن میں عمران خان نے تیر پر ووٹ دیا۔ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ عمران اور زرداری لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہین کچھ تو شرم کرنی چاہئے۔

یہ عوام باشعور ہے تمہاری چال آسانی سے سمجھتی ہے اور اپنے عزت کا سودا نہیں کرتی ۔ لاہور میں طاہر القادری سے ملی بھگت سے جلسہ کیا لیکن عوام نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعدالیکشن مہم شروع کروں گا۔ عوام کو بتاتا چلوں کہ ہمارا مقابلہ عمران خان اور زرداری سے نہیں بلکہ ان قوتوں سے ہے جو باظاہر نظر نہیں آتی ۔

عوام ان قوتوں کو سمجھتے ہیں عمران خان اور آصف زرداری کو ووٹ دینے سے ان قوتوں کو ووٹ دینے کا مترادف ہو گا۔ آنے والے وقتوں میں پاکستان خوشحالی کے منزل پر ہونگے خصوصاً نوجوان روز گارہوں سے ملک کی معیشت مزید مضبوط ہو جائیں گی۔ ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان اور اس ملک کے عوام کوعزت دو ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ جب بھی نواز شریف نے وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا ہے عوام ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نہیں بھولنا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پشاورمیں جا کر دیکھو کونسانیا پاکستان ہے سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں شہر کچرے سے بھرا ہوا ہے۔ خیبر پختوا نخواہ کا حال بہت برا ہے۔ عمران خان پچھلے 130 نکات کا بتائیں کتنا عمل ہوا ۔ عمران خان بگ گیا سودا کر لیا۔ لاڈلے کی دال نہیں گل رہی پہلے بھی فیل تھے اب پکے فیل ہو گئے۔ جلسہ لاہور دا، لوگ پشاور دا اور ایجنڈا کس اور دا۔ عمران خان پھٹو بن چکے ہیں۔ بکنے جھکنے والا نہیں عزت نفس کا سودا نہیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات