پارٹی عہدیدارمخالف پارٹیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر وتحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ‘ شہبازشریف

منگل 1 مئی 2018 21:45

پارٹی عہدیدارمخالف پارٹیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر وتحمل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مخالف پارٹیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر وتحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں او رایسے الفاظ سے گریز کریں جن سے کسی کی دل شکنی ہو -محمد شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنمائوں کے الفاظ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں -