ایس آئی یوٹی میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ایک نیا بلاک قائم کیا جا رہا ہے ،سید خورشیدشاہ

80 فیصد لوگ غریب ہیں غریب کیلئے دوا لینا مشکل ہیں ہم مفت دوائیں دے رہے ہیں، قائد حزب اختلاف کاتقریب سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 21:43

ایس آئی یوٹی میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ایک نیا بلاک قائم کیا جا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایس آئی یوٹی میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ایک نیا بلاک قائم کیا جا رہا ہے ،غلام محمد مہر ہاسپیٹل میں 2 سو بستروں پر مشتمل بچوں کیلئے ہسپتال قائم ہوگا ہم چاہتے ہیں دوسرے اداروں کا اسٹینڈرڈ این آئی سی وی ڈی کی طرح ہوجائیںفوڈ کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں 80 فیصد لوگ غریب ہیں غریب کیلئے دوا لینا مشکل ہیں ہم مفت دوائیں دے رہے ہیںآہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوجائیں گی لوگ کہتے ہیں جو کرو لیکن ایک پٹیوالی دیدوحق و حلال کی روٹی کھائیں 500 لوگوں کو مفت میں رکشہ دیے لیکن انہوں نے وہ بیچ دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این آئی سی وی ڈی تقریب سے خطاب میں کیا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا اتنا بڑا مہنگا علاج مفت میں ہوگاسکھر سمیت سندھ کے 7 اور اضلاع میں این آئی سی وی ڈی کھولے جا رہے ہیںبلاول بھٹو کی کنٹریبیوشن ہے وہ چاہتے ہیں غریب عوام کو مفت علاج فراہم ہو سکے سندھ کی صحت اور تعلیم کی بجیٹ تمام صوبوں سے زیادہ ہے سندھ کی بجیٹ پنجاب سے 50 فیصد زیادہ ہے سکھر میں اب بچوں کے دل کے سوراخ کا مفت علاج دیا جا رہا ہے مخیر حضرات آگے آئیں ایس آئی یوٹی بھی کام کر رہا ہے ڈائلاسز بھی مفت ہو رہے ہیںاس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کیلئے او ایم وی کمپنی انتظامیہ کی جانب سے 2 کروڑ دینے پر شکر گذار ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تقریب میں شرکت انہوں نے آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی شکا گو کے شہیدوں کی یاد دلاتی ہے شہداء مزدور کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں آج ان کی قربانیوں کی بدولت پوری دنیا کے مزدور متحد ہیں ۔