Live Updates

شہبازشریف48گھنٹوں میں پی ٹی آئی خواتین سےمعافی مانگیں،علی زیدی

پی ٹی آئی خواتین سےمعافی نہ مانگی گئی توگورنرہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے،مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی حیدرزیدی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 مئی 2018 17:17

شہبازشریف48گھنٹوں میں پی ٹی آئی خواتین سےمعافی مانگیں،علی زیدی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ شہبازشریف48 گھنٹوں میں تحریک انصاف کی خواتین سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی خواتین سے معافی نہ مانگی گئی توگورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے جو باتیں کی ہیں؟ کیا مریم نوازاس کی مذمت کریں گی؟ علی زیدی نے کہا کہ کیا مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے خلاف خواتین سے متعلق بیان پرکارروائی کریں گی؟ رانا ثناء اللہ نے جو بیان دیا وہ ن لیگ کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اس جماعت کے صدرہیں جس کے ارکان نے خواتین کی توہین کی۔ علی زیدی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خبردار کیا ہے کہ شہبازشریف 48 گھنٹوں میں تحریک انصاف کی خواتین سے معافی مانگیں۔ خواتین سے معافی نہیں مانگی گئی تو گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات