پاکستان پرنئی سفارتی حدودوقیودکےاطلاق کاامریکی فیصلہ11مئی تک ملتوی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 مئی 2018 16:57

پاکستان پرنئی سفارتی حدودوقیودکےاطلاق کاامریکی فیصلہ11مئی تک ملتوی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2018ء) : امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ11مئی تک ملتوی کردیا، امریکہ کی پاکستان پرنئی سفارتی حدودوقیود کا اطلاق یکم مئی کوکیا جانا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ11مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام نائب وزیرخارجہ نے حالیہ دورے میں پاکستان کوتحفظات سے آگاہ کیا تھا۔ امریکا کی پاکستان پرنئی سفارتی حدودوقیود کا اطلاق یکم مئی کوکیا جانا تھا۔ امریکی تحفظات دورہوئے یا نہیں، اس کا11 مئی کودوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔ 11مئی تک امریکی تحفظات دورنہ ہوئےتوپابندیوں کا اطلاق کردیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اگر پاکستانی سفارتکاروں پرپابندی عائد کردی توپابندی کے بعدعملے کوسفارتخانے سے40 کلومیٹر دورجانے کیلئے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :