Live Updates

میٹھے مربے، کٹھے اچار میں گندگی کی بھرمار،پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہو رمیں بڑی کاروائی

گلے سڑے، ناقص، بدبودار پھلوں او ر سبزیوں سے اچار اور مربہ جات تیار کرنے والی فیکڑی سیل 1270 کلو اچار، 900 کلوتیار مربے، 1800 کلو اچار اور مربوں کا خام مال برآمد کر کے تلف ٹیکسٹائیل اورکاسمیٹکس رنگوں کے مٹھائی میں استعمال پر3 سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ سربمہر

پیر 30 اپریل 2018 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائی کرتے ہوئے میٹھے مربے، کٹھے اچار میں گندگی کی بھرمار,پھپھوندی لگے گلے سڑے پھلوں او ر سبزیوں سے اچار اور مربہ کی تیار کرنے پر معروف فیکڑی سیل جبکہ کاسمیٹکس رنگوں کے استعمال ، زائدلمعیاد اشیائے خورونوش کی فروخت پر3 سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ سربمہر کردیے۔

غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر60,000کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ بارہ دری روڈ پر واقع معروف ممتاز فوڈز اچار اور مربہ پروڈکشن یونٹ کو اچار اور مربہ کی تیاری میں کیمیکل، مصنوعی اور مضر صحت ٹیکسٹائل رنگوں کا استعمال کرنے پر سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اچار اور مربوں کی تیاری گلے سڑے، بدبودار، غیر معیاری پھل او ر سبزیوں سے کی جا رہی تھی۔پروڈکشن یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کاکروچوں اورحشرات کی بھرمار پائی گئی۔ فیکٹری سے تیار کردہ مربہ جات اور اچار خوب صورت پیکنگ میں بڑے بڑے سٹورز پر سپلائی کیے جاتے تھے۔ جبکہ 1270 کلو اچار، 900 کلو مربے، 1800 کلو اچار اور مربوں کا خام مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ گھر کے تیار کردہ اچار اور مربہ جات کے استعمال کو ترجیح دیں۔ بازاری اشیاء خوردونوش معیار اور غذائیت میں گھر کی بنی اشیاء سے کم تر ہوتی ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اچار، مربہ جات، سکوائش اور دیگر ایسی اشیاء گھر میں تیار کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے گلبرگ میں موجود شیزان انڈسٹری بیکری اینڈ کنفیکشنرز،سمن آباد میں پاک سوئٹس اور واہگہ ٹائون میں کامران سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلرز ،ناقص آئل ، حشرات کی بہتات اورزائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر پروڈکشن یونٹس کوسیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں فوڈ دوسری جانب سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میںمزید کاروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،ناقص تیل ،کھلے رنگ اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر60,000 کے جرمانے عائد کئے ۔جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات