اسلا م آباد ہائی کورٹ نے شہری کے لاپتہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی اسلام آباد پولیس کو ذاتی طور پر طلب کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسلا م آباد ہائی کورٹ نے مبنیہ طور پر شہری کے لاپتہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی اسلام آباد پولیس کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ۔ پیر کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر مغوی کی والدہ زینب زعیم کی جانب سے خاور امیر بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی اورچوہدری ذوالفقار قتل کیس کا ملزم پر اسرار طور پر غائب ہے، 2015 سے محمد عبداللہ اسلام آباد آئی نائن سے لاپتہ ہے ۔

سماعت کے موقع پر ایس ایچ او آئی تھانہ آئی نائن عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔