ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنےکے لیے طاقتور گوند تیار کرلیا گیا

سویڈن ماہرین کا تیار کردہ گوند صرف 5 منٹ میں ٹوٹی ہڈی اور فریکچر کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس عمل میں تکلیف بھی نہیں ہوتی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 23:15

ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنےکے لیے طاقتور گوند تیار کرلیا گیا
سٹاک ہوم(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنےکے لیے طاقتور گوند تیار کرلیا گیا۔ سویڈن ماہرین کا تیار کردہ گوند صرف 5 منٹ میں ٹوٹی ہڈی اور فریکچر کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس عمل میں تکلیف بھی نہیں ہوتی۔تفصیلات کے مطابق طب کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلی آ گئی۔ہڈی ٹوٹنے کے بعد جوڑنے کا عمل انتہائی آسان ہو گیا ۔

(جاری ہے)

لمبے دورانیہ کی مرہم پٹی اور تکلیف دہ معذوری سے جان چھوٹ گئی۔ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنےکے لیے طاقتور گوند تیار کرلیا گیا۔سویڈن کے کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘نے ایسا حیاتیاتی گوند تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ان تمام خطرات سے پاک ہے۔ سویڈن ماہرین کا تیار کردہ گوند صرف 5 منٹ میں ٹوٹی ہڈی اور فریکچر کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس عمل میں تکلیف بھی نہیں ہوتی۔ یہ گوند گٹھیا کے مریضوں کےلیے بھی امید کی ایک نئی کرن ہے جن کی ہڈیاں بار بار متاثر ہوکر ٹوٹ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :