کم عمری میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،معروف بھارتی ادکار کا انکشاف

یہ واقعات سخت پریشانی کا باعث تھے،مجھے لگتا تھا کہ میں نے بہت سے لوگوں کے ہاتھوں ہراساں ہونے سے انکار کر کے کئیرئیر میں آگے بڑھنے کا موقع گنوا دیا ہے،بھارتی اداکار سومیت ویاس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 23:06

کم عمری میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،معروف بھارتی ..
ممبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :معروف بھارتی ادکار سومیت ویاس نے کم عمری میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف کر ڈالا۔بھارتی اداکار سومیت ویاس کا کہنا تھا کہ یہ واقعات سخت پریشانی کا باعث تھے،مجھے لگتا تھا کہ میں نے بہت سے لوگوں کے ہاتھوں ہراساں ہونے سے انکار کر کے کئیرئیر میں آگے بڑھنے کا موقع گنوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور کوریوگرافر سروج خان نے بالی ووڈ میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کی حمایت کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے والے نامور اداکار سومیت ویاس کم عمری میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

۔بھارتی اداکار سومیت ویاس کا کہنا تھا کہ مجھے 19 سال کی عمر میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ واقعات سخت پریشانی کا باعث تھے،مجھے لگتا تھا کہ میں نے بہت سے لوگوں کے ہاتھوں ہراساں ہونے سے انکار کر کے کئیرئیر میں آگے بڑھنے کا موقع گنوا دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بعد میں مجھے یہ احساس ہوا کہ آپکی کامیابی کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے میں میں نہیں ہے ۔اگر آپ میں اہلیت نہیں ہے تو کوئی آپکو کام نہیں دے گا ۔آپکی محنت ہی آپکو مقام دلا سکتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے انڈسٹری میں آنے والوں کو نصیحت کی کہ محنت کو اپنی کامیابی کا راستہ بنائیں اگر کوئی آپکو کام کے بدلے ہراساں کرنے کی کوشش کرے تو اسکو بالکل قبول نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :