نوازشریف تودھرنوں کے دوران جانے کا معاہدہ کرکے بیٹھ گئے تھے،آصف زرداری کا تاریخی انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 22:50

نوازشریف تودھرنوں کے دوران جانے کا معاہدہ کرکے بیٹھ گئے تھے،آصف زرداری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :دھرنے کے دنوں میں نواز شریف نے کیا انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا تھا ،سابق صدر آصف زرداری نے تاریخی انکشاف کر ڈالا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف تودھرنوں کے دوران جانے کا معاہدہ کرکے بیٹھ گئے تھے ہم نے جمہوریت کی خاطر نواز شریف کا ساتھ دیا۔تفصیلات کے مطابق دھرنے کے دنوں میں نواز شریف کے انتہائی قدم اٹھانے کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے تاریخی انکشاف کر ڈالا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نجی ٹی وی پر بات چیت کر رہے تھے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف تودھرنوں کے دوران جانے کا معاہدہ کرکے بیٹھ گئے تھے ہم نے جمہوریت کی خاطر نواز شریف کا ساتھ دیا۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف پراعتماد نہیں رہا۔نوازشریف نے جمہوری قوتوں اورپارلیمنٹ کے ساتھ زیادتی کی۔انکامزید کہنا تھا کہ جاتی امرا والےکبھی انتخاب نہیں جیتے یہ تو الیکشن بناتے ہیں۔نوازشریف جمہوریت چھوڑ کرشہزاد ہ سلیم بن گئے۔