قانونی محاذ پر شکست کے بعد (ن) لیگ تصادم کی طرف جا رہی ہے ،مولا بخش چانڈیو

بجٹ پیش کر کے آنے والی حکومت کا حق مارا گیا، حکومتی رٹ نہیں ہے تو اقتدار میں کیوں بیٹھے ہیں اداروں پر تنقید کی بجائے گھر لوٹ جاتے اور قبل از وقت انتخابات کرا دیتے تو رسوائی کم ہوتی، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:39

قانونی محاذ پر شکست کے بعد (ن) لیگ تصادم کی طرف جا رہی ہے ،مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قانونی محاذ پر شکست کے بعد (ن) لیگ تصادم کی طرف جا رہی ہے ۔ بجٹ پیش کر کے آنے والی حکومت کا حق مارا گیا۔ اگر حکومتی رٹ نہیں ہے تو اقتدار میں کیوں بیٹھے ہیں اداروں پر تنقید کی بجائے گھر لوٹ جاتے اور قبل از وقت انتخابات کرا دیتے تو رسوائی کم ہوتی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کو قانونی محاذ پر شکست ہو چکی ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہی(ن) لیگ تصادم کیط رف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو4ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہیئے تھا پورے سال ک ابجٹ پیش کر کے آنیو الی حکومت کا حق مارا گیا ہے۔ یہ حق نو منتخب حکومت کا تھا کہ وہ اپنا بجٹ پیش کرتی انہوں نے کہا کہ حکومت کو کیا جلدی تھی ۔

(جاری ہے)

بجٹ سے چند گھنٹے قبل غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر بنایا گیا۔ ہمارے ملک کے وزراء دوسرے ملک میں نوکریاں کر رہے ہیں ۔ وزراء کو دوسرے ملک میں نوکریاں کرنے پر شرم آنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی رٹ نہیں ہے تو اقتدار میں کیوں بیٹھے ہیں۔ شاہد خاقان کو کیوں بٹھایا ہوا ہے ۔ وزراء کیوں بیٹھے ہیں نواز شری فاداروں پر تنقید کی بجائے گھر لوٹ جائے اور قبل از وقت انتخابات کرا دیتے تو رسوائی کم ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جان بوجھ کر پیچھے دھکیلا گیا پیپلز پارٹی کے خلاف تب سازش کی گئیں پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ندیم افضل چن سیت کے لئے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر گئے۔۔