نوازشریف نے پیپلز پارٹی کیساتھ دوستی کی آڑ میں کھلواڑ کیا‘ آصف زرداری ، لاہور میں پانچ جلسے کرنے کا اعلان
اب بڑے پیغامات بھیجتے ہیں،ہم نے ان کو پیغام بھیجا آپکے ساتھ ہم نے جنت میں بھی نہیں جانا،نواز شریف صرف اپنا سوچتے ہیں اڈیالہ جیل کی صفائی کروا رہے ہیں انہیں کیا پتا کہ لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں ،میاں صاحب کی سوچ ہی جمہوری نہیں ‘ خطاب
ہفتہ 28 اپریل 2018 19:02
(جاری ہے)
آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر ہم چاہتے تو نواز شریف کو حکومت بنانے ہی نا دیتے لیکن ہم نے سوچا تھا جمہوریت چلتی رہے۔
یہ لوگ ملک کو دیوالیہ کرکے جاتے ہیں ہم آکر سنبھالتے ہیں،میاں صاحب کسی بھی ملک نکل جائیں ہم نے یہیں رہنا ہے۔میاں صاحب کی جمہوری سوچ ہی نہیں ہے یہ صرف اپنا سوچتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب میں نے مشرف کو نکالا تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی،ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اسے باہر نکالا ۔ انہوںنے کہا کہ 1973ء کا آئین بھٹو شہید نے بنایا یا پھر اس کے بعد ہم نے اٹھارہویں ترمیم کی۔بھارت کے ڈیزائن روکنے کے لئے اٹھا رہیں ترمیم کی۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ دوسٹی کی آڑ میں کھلواڑ کیا،نواز شریف اقتدار میں آکرمغل اعظم بن گئے،نواز شریف ملک کی طاقت کا نہیں اپنی طاقت کا سوچتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروا رہے ہیں ان کو کیا پتہ لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اور۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں سرپرائز دے گی،ہم نے پنجاب بھر میں متوقع امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے،ٹکٹس کے لیے خواہش مند امیدوار پراسس کے مطابق درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل فخر ہیں وہ لوگ جو مشکل میں بھی پارٹی کے ساتھ ہیں،پیپلز پارٹی مشکلات میں بھی اچھے نتائج دینا جانتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.