Live Updates

حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا،زرعی شعبے کو ریلیف کی فراہمی سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کی حالیہ اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیش کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے چھٹے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو ریلیف کی فراہمی سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی موثرو کارآمد پالیسیوں کی وجہ ملکی برآمدات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت پہلے سے بہتر بجٹ بنانے اور بہت ڈلیور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے دوران اتحاد بنایا۔ مفتا ح اسماعیل کے وفاقی وزیر کی حیثیت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ملکی آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات