محکمہ تعلیم اور سماجی تنظیم سیوا کی جانب سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

لاڑکانہ ۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پرائمری اسکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں محکمہ تعلیم اور سماجی تنظیم سیوا کی جانب سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ سمیت سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ریلی کا مقصد اسکول نہ جانے والے بچوں کی داخلہ مہم کے فروغ کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے اور تعلیم سے ہی تبدیلی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسری سے پانچویں کلاس تک مفت داخلے جاری ہیں اور مفت کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرکے انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :