پاکستان ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین مہم چلانے والا پہلا ملک بن گیا

ٹائیفائیڈ ویکسین ہمارے بچوں کے اندر مرض کے خلاف دفاعی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے ایک اور قدم ہے ،ْطبی ماہرین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 23:22

پاکستان ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین مہم چلانے والا پہلا ملک بن گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے بچوں میں ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ویکسین مہم کا اعلان کیا ہے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے جس پر اب دوا کا اثر ختم ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی روزنامے ٹیلگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نئی ویکسین بچوں کی معمول کی ویکسینیشن شیڈول میں شامل کی جائے گی اور اس کی وجہ ٹائیفائیڈ کے ایسے جراثیموں کا پھیلنا ہے جو کہ 5 مختلف اقسام کی اینٹی بایوٹیکس ادویات کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

حکومت پاکستان نے اس ٹائپ بار۔ ٹی سی وی ویکسین کو استعمال کرنے کیلئے فنڈز کے حصول کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے رواں سال کے شروع میں دی تھی ۔آغا خان یونیورسٹی کی پیڈیا ٹرکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر فرح قمر کے مطابق ویکسی نیشن ہی اس سپر بگ کے خلاف موثر آپشن ہے اور چونکہ یہ ویکسین محفوظ ثابت ہوچکی ہے تو ہمیں اپنی کوششوں کو بڑھا کر اسے پاکستان کے ہر بچے تک توسیع دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :