موبائل فون کے شوقین افراد ہوجائیں تیار، حکومت نے موبائل فونز پر بھاری ٹیکس عائد کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 23:02

موبائل فون کے شوقین افراد ہوجائیں تیار، حکومت نے موبائل فونز پر بھاری ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) :موبائل فون کے شوقین افراد ہوجائیں تیار، حکومت نے موبائل فونز پر بھاری ٹیکس عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔بجٹ تقریر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کی۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ شرح نمو میں 5.79 فیصد رہی ہے ۔یہ شرح نمو پچھلے 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور آج ملک دنیا 24 ویں بڑی معیشت ہے۔اس دوران حکومت نے کچھ نئے ٹیکسز بھی متعارف کروائے اور کچھ اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کا بھی اعلان کیا۔اسی ضمن میں حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کردیا۔ایسے سمارٹ فونز جن کی قیمت 10 ہزار سے کم ہے وہ اس درآمدی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہیں جبکہ ایسے سمارٹ فونز جنکی قیمت 10ہزار سے 40 ہزار تک ہے ان پر 1ہزار امپورٹ ڈیوٹی لاگو ہوگی۔مزید یہ کہ ایسے سمارٹ فونز جنکی قیمتیں 40ہزار سے لے کر 80ہزار تک ہیں ان پر 3ہزار جبکہ 80 ہزار سے اوپر کی قیمت والے سمارٹ فونز کی درآمد پر 5 ہزار کا اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔