بجٹ میں صحت کے شعبہ سمیت امیوفائزیشن پروگرام کو مزید وسعت دی گئی ہے‘ وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت کے شعبہ سمیت امیوفائزیشن پروگرام کو مزید وسعت دی گئی ہے، آئندہ مالی سال کے دوران مزید غریب اور مستحق افراد صحت کارڈ کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اپنے صوبوں پر توجہ دیں۔

وفاقی بجٹ 2018ء ایک عوام دوست بجٹ ہے، وزیراعظم صحت پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس سے عام لوگوں کو معیاری صحت کی سہولیات میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تپ دق، ہیپاٹائٹس، ملیریا جیسے امراض کے پروگراموں کو وسعت اور خاص طور پر کینسر سے بچائو کی ادویات پر درآمدی ٹیکسز کا خاتمہ ایک سنگ میل اقدام ہے، تنقید کرنے والوں نے بجٹ دستاویز کو پڑھے بغیر روایتی تنقید کی ہے۔