ْوفاقی بجٹ میں 10 ہزار سے زائد مالیت کے سمارٹ فون پر موبائل ہینڈ سیٹ لیوی کے نفاذ کی تجویز

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:05

ْوفاقی بجٹ میں 10 ہزار سے زائد مالیت کے سمارٹ فون پر موبائل ہینڈ سیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں 10 ہزار سے زائد مالیت کے سمارٹ فون پر موبائل ہینڈ سیٹ لیوی کے نفاذ کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل 2018ء میں تجویز دی گئی ہے کہ 10 ہزار سے زائد مالیت اور 40 ہزار سے کم درآمدی قیمت کے حامل سمارٹ فون پر ایک ہزار، 40 ہزار سے 80 ہزار روپے مالیت کے سیٹ پر 3 ہزار روپے موبائل ہینڈ سیٹ لیوی نافذ کئے جانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح 80 ہزار سے زائد کے ہینڈ سیٹ پر پانچ ہزار روپے کی لیوی کے نفاذ کی تجویز ہے۔