حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا، ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پارلیمنٹ کے باہر گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا، ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، کاروباری طبقہ ایک سال کے لئے سرمایہ کاری کرتا ہے اسی وجہ سے ایک سال کا عوام دوست متوازی بجٹ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بجٹ 2018-19ء پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا، کاروباری طبقہ کسی بھی شعبہ میں ایک سالہ بنیاد پر سرمایہ کاری کرتا ہے۔

اسی وجہ سے حکومت نے ایک سال کا عوام دوست بجٹ پیش کیا جو ہر لحاظ سے متوازن اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :