آئی ٹی نے تشنہ علم کیلئے دنیا بھر کے علمی خزانوں کے در ’’ وا‘‘ کر دیئے ہیں‘عمر سیف

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی مدد سے صوبے میں ای لائبریریز سے شہری بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں‘شیر افضل ملک

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آئی ٹی نے تشنہ علم کیلئے دنیا بھر کے علمی خزانوں کے در ’’وا ‘‘ کر دیئے ہیں اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبے میں ای لائبریرئز کے زریعے تعلیم و تحقیق کی سہولیات عام کر دی ہے ہیں جن سے ہر خاص و عام مستفید ہو سکتا ہے۔ یہ بات زیر اعلی پنجاب کے مشیر و چیئرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف نے اساتذہ کے آئی ٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ لائبریئرین ای لائبریری راولپنڈی انعم جاوید نے شرکاء سیمینار کا خیرمقدم کیا اور انہیں ای لائبریری میں مہیا کی گئی سہولیات سے آگاہ کیا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے نورین انور نے شرکاء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے معلومات کے حصول اوراس مقصد کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

عمر سیف نے کہا کہ صوبے میں ای لرن پنجاب پروگرام شروع ہونے کا مقصد اساتذہ او ر طلباء کو باآسانی آئی ٹی کی مدد سے تعلیم و آگاہی سے بہرور کرنا ہے جس کی مدد سے کتابوں کے حصول میں سرگرداں ہونے کے بجائے آئی ٹی میں ماڈلز ، وڈیوز اور مختلف کے زریعے معلومات عام کی جاسکتی ہیں۔چیف لائبریئرن ای لائبریری راولپنڈی شیر افضل ملک نے کہاکہ راولپنڈی میں ای لائبریری حکومت کی طرف سے عوام کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس پروگرام سے وڈیوز، فری ان لائن ڈیجیٹل سہولیات سے کم سے کم وقت میں سہولت اور آسائش کے ساتھ معلومات کو عام کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر و چیئرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف نے وزیو لنک کے زریعے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ ای لرننگ دنیا کا جدیدترین طریقہ تعلیم ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہر علاقے میں تعلیمی ، تدریسی و تحقیقی سہولیات عام کی جاسکتی ہیں انہوںنے کہاکہ اس نظام کے تحت پنجاب میں تعلیمی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے اور اس نظام سے مستفید ہونے والوںکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نورین انور نے ٹو ڈی اور تھری ڈی اینی میشن کی مدد سے تدریسی عمل سے آگاہ کیا۔ قائد اعظم پبلک سکول کامرہ ، بریو سکول سسٹم اسلام آباد ، جناح انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی، مزمل پبلک سکول کے سربراہان و نمائندوں نے اپنے تاثرات کے اظہار کے دوران ای لائبریریز پراجیکٹ کو سراہا۔