ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون

شہباز شریف کا ترکی میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا- ترک صدر نے محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا - ترک صدر رجب طیب اردوان نے محمد شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا صدر منتخب ہونا آپ کیلئے ایک اعزاز ہے -ترک صدر نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے محمد شہباز شریف اور ان کی جماعت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-ترک صدر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی بھی خیریت دریافت کی - ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی -ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائؤں کا اظہار کیا- محمد شہباز شریف نے اپنے لئے نیک خواہشات کے اظہار اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا- محمد شہباز شریف نے ترکی میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں کامیابی کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ اپنے ترک بھائی سے رابطے پر مجھے بے حد مسرت ہوئی ہے -آپ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار میرے لئے باعث تقویت ہے ۔