آرمی چیف کی پولیس کانسٹیبل صابر حسین کیلئے مصنوعی ٹانگ بنانے کی ہدایت

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف آئی آر ایم کو پولیس کانسٹیبل صابر حسین کے لئے مصنوعی ٹانگ بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب پولیس کے کا نسٹیبل صابرحسین کی قربانی کوخراج تحسین پیش کیا ہے ،جو ڈیر ہ غازی خان میں آپریشن کے دوران اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے۔آرمی چیف نے بہادرکانسٹیبل کیلئے آرمی بحالی مرکزکومصنوعی ٹانگ بنانیکی ہدایت کی ہے۔