حکومت نے اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،وفاقی وزیر جاوید علی شاہ کی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بجٹ 2018-19ء پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ حکومت کسی کی بھی بنے ملکی ترقی کے ڈھانچہ کو آگے بڑھانے کیلئے ایک فریم ورک دیا گیا ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کے شعبے کے فروغ کیلئے حکومت نے کھاد پر ٹیکس ڈیوٹی ختم کر دی ہے جس سے زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کی نسبت حکومت نے ہر شعبے میں ریلیف دینے کی کوشش کی جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :