مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مالی سال 2018-19کا بجٹ نواز شریف اور اسحق ڈار کے بغیر پیش کیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مالی سال 2018-19کا بجٹ نواز شریف اور اسحق ڈار کے بغیر پیش کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب حکومت نے چھٹا بجٹ پیش کیا تاہم مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحق ڈار نے اس بار بجٹ پیش نہیں کیا بلکہ مفتا ح اسماعیل نے بجٹ پیش کیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) پہلی مرتبہ اپنی جمہوری مدت پوری کریگی تاہم اس حکومت کے گزشتہ 5 بجٹ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیش کیے تھے۔شاہد خاقان عباسی کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر سے چند گھنٹے قبل وزیر اعظم کے احکامات پر وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔