آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران ٹانگ سے محروم ہونے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل صابر حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران ٹانگ سے محروم ہونے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل صابر حسین کی قربانی کو خراج تحسین کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل صابر حسین کو خراج تحسین پیش کیا ۔ صابر حسین ڈی جی میں آپریشن کے دوران ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے ۔ آرمی چیف نے بہادر کانسٹیبل کیلئے آرمی بحالی مرکز کو مصنوعی ٹانگ لگانے کی ہدایت کردی ۔ کانسٹیبل کے بازو اور ٹانگ میں گولیاں لگی تھیں۔