اسمبلی ہال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے نہیں چاہتے تھے کہ حکومت عوام دوست بجٹ تسلی بخش انداز میں پیش کر سکے،وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے بجلی چوہدری عابد شیر علی نے بجٹ 2018-19ء کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی ہال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے یہ نہیں چاہتے تھے کہ حکومت عوام دوست بجٹ تسلی بخش انداز میں پیش کر سکے، بجٹ میں عوام کو ٹیکسوں سے چھٹکارا دیا گیا ہے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے گریز کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہم نے اس مینڈیٹ کے تحت بجٹ پیش کیا ہے، اپنے مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے، تاریخ میں اس سے بہتر بجٹ کی مثال نہیں ملتی۔