بجٹ میںعوام کو بہت ریلیف دیا گیا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بجٹ 2018-19ء میں عوام کو ٹیکسوں کی شرح کی مد میں بہت ریلیف دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں ہر طبقہ کے لوگوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ زراعت پر ٹیکسوں میں ریلیف سے کسان خوشحال ہو گا، جس سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا، زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہائوس رینٹ میں ریلیف اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ تاریخی ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :