وزیراعظم نے کراچی کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور سماجی شعبہ کی سہولیات کیلئے 25 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے‘ مفتاح اسماعیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور سماجی شعبہ کی سہولیات کیلئے 25 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کے پیکیج میں بنیادی ڈھانچہ اور سماجی شعبہ کی سہولتوں کے علاوہ سڑکوں، پلوں اور آگ بجھانے کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس مقصد کیلئے موجودہ سال کے بجٹ میں 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کیلئے اس مد میں 5 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں ایکسپو سنٹر کی توسیع کیلئے رقم فراہم کر دی ہے۔