موجودہ حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرکے نئی جمہوری حکومت کہ حق پہ شب خون مارا ہے،چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرکے نئی جمہوری حکومت کہ حق پہ شب خون مارا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غلط اعدادوشمار پیش کرکے موجودہ حکومت قوم کو دھوکہ دیے رہی ہے، مسلم لیگ حکومت کے بجٹ عوام دشمن بجٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے کسان، مزدور ہو یا عام آدمی بجٹ نے اسکے مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کی مہمان حکومت کے پاس پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا جواز نہیں یہ بجٹ پیش کرکے غیر جمہوری عمل کی روایت ڈالی جارہی ہے۔