پاکستان تحریک انصاف نے مالی سال 2018-19کے بجٹ کو غیر قانونی قرار دیدیا

مفتاح اسماعیل نہ سینیٹ کے ممبر ہیں نہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں ،ْعارف علوی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے مالی سال 2018-19کے بجٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوتے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نہ سینیٹ کے ممبر ہیں نہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں ۔جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ہم نے الیکشن بل پاس کیا تھا کہ نگران حکومت صرف اس بات کی ذمہ دار ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔

(جاری ہے)

قومی اقتصادی کونسل نے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے پی ایس ڈی پی کو تسلیم نہیں کیا اور واک آئوٹ کیا آپ دھونس اور دھاندلی کے ذریعے پی ایس ڈی پی مسلط کررہے ہیں یہ پری پول دھاندلی ہے ۔انہوں نے پراپرٹی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، آج ہم نے واک آئوٹ کیا ہے ، آئندہ بجٹ پر تنقید کریں گے اور اس کی دھجیاں بکھیریں گے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نہ سینیٹ کے ممبر ہیں نہ قومی اسمبلی کے ان کو کوئی حق نہیں تھا کہ وہ بجٹ پیش کریں یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہے میں اس کو غیر قانونی قرار دیتا ہوں۔عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے۔