عابد شیر علی کا پاکستان تحریک انصاف کو اسکی کی زبانی میں ہی جواب دینے کااعلان

جو لوگ پارلیمنٹ کو کمزور کرنا چاہیں گے ہم ان سب کا مقابلہ کریں گے ،ْ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 27 اپریل 2018 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پاکستان تحریک انصاف کو اسکی کی زبانی میں ہی جواب دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جو لوگ پارلیمنٹ کو کمزور کرنا چاہیں گے ہم ان سب کا مقابلہ کریں گے۔ جمعہ کو عابد شیر علی نے پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو جو جواب دیا ہے وہ صرف ٹریلر ہے پوری فلم ابھی بھی باقی ہے ان کے ساتھ اپنا ہی الیکشن میں بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

جو لوگ پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں ان پر انگلیاں بھی اٹھیں گی۔ ہم ان لوگوں کا الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اداروں پر حملہ کرنا تحریک انصف کا وطیر ہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کاایک مشن ہے پارلیمنٹ کی توہین کرنا ،ْجو پارلیمنٹ کو کمزور کرنا چاہیں گے ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ یہ لوگ جس زبان مین بولیں گے اسی زبان میں اب جواب دیا جائے گا۔ اپوزیشن نے اپنے اپنے صوبوں میں کوئی کام نہیں کیا اور وہ وفاق کے بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔ بجت عوام دوست اور پاکستانی عوام کی فتح ہے ۔ ہم نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی کی راہوں پر چلارہے ہیں جو اپوزیشن سے ہضم نہیں ہورہا