نوازشریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 27 اپریل 2018 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ہے درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 مئی کو کرے گا ، یادرہے کہ توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری محمود اختر نقوی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری کرنے پرسابق وزیراعظم کیخلاف دائر کی ہے جو عدالت نے سماعت کیلئے مقررکردی۔