اپوزیشن نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا

،ْکارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،ْمشاہد اللہ خان نے بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دیدیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر موسمی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ نے آئندہ مالی سا ل کے بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہائوس میں جو ہنگامہ آرائی کی اس سے ان کی عوام میں ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر بجٹ کے اپنے خدوخال ہوتے ہیں ۔ 2013ء میں جب ہم نے جب پہلا بجٹ پیش کیاتو حالات بہت خراب تھے لیکن ہر سال کے بجٹ میں بہتری آئی ۔ 2018ء کا بجٹ 2017ء کے بجٹ سے بہت بہتر ہے۔ انہو ںنے کہاکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مہنگائی کا تناسب 5فیصد تھا ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار، صنعتکار ،تاجر طبقات کے علاوہ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جاسکتاتھا۔