بجٹ عوامی امنگوں کی عین مطابق ہے،مفتاح اسماعیل

بجٹ صرف میں نے نہیں کئی لوگوں نے مل کر بنایا ہے روپے کی قدر میں اضافے کے لئے کام کر رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائز 15 ارب ڈالر ہو نگے ، ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ن لیگ کی بہتر حکمرانی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،کراچی پیکج وزیراعظم کا پہلے اعلان کر دہ پیکج تھا جس میں کراچی کو کچھ رقم بھی دی جا سکتی ہے آئندہ الیکشن میں کراچی سے الیکشن لڑوں گا امید ہے پارٹی مجھے ٹکٹ دے گی، ایوان میں نواز شریف کی کمی کو محسوس کیا، قانون کی شق 91 کے تحت اگر نا اہل ہوا تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جاؤنگا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ صرف میں نے نہیں کئی لوگوں نے مل کر بنایا ہے بجٹ عوامی منگوں کی عین مطابق ہے۔ 15 روز پہلے حکومت نے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی ہیں ۔ روپے کی قدر میں اضافے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

زر مبادلہ کے ذخائز 15 ارب ڈالر ہو نگے ۔ ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ن لیگ کی بہتر حکمرانی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ کراچی پیکج وزیراعظم کا پہلے اعلان کر دہ پیکج تھا جس میں کراچی کو کچھ رقم بھی دی جا سکتی ہے۔ آئندہ الیکشن میں کراچی سے الیکشن لڑوں گا امید ہے کہ پارٹی مجھے ٹکٹ دے گی آج ایوان میں نواز شریف کی کمی کو محسوس کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت ہیں۔ ن لیگ کو اعزاز ہے کہ اس چھٹی بجٹ پیش کیا۔ 2013 میںملک میںکارخانے بند تھے جبکہ لوڈشیڈنگ عروج پر تھی۔ 5 سال قیمتوں میں جو استحکام رہا اس کی تاریخ میں مثال نہیں۔ تمام کھادوںپر 2 فیصد ڈیوتی کر دی گئی ہے ریونیو کا 57 فیصلہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو جاتا ہے بلوچستان کا 9 فیصد ریونیو انہی کو ٹیکس جاتا ہے۔

سپیکر ایاز صادق شیرین مزاری اور نوید قمر نے مشورہ دیا کہ بجٹ پیش کریں۔ وزیراعظم نے مجھے مشیر دینے کا پہلے بھی کیا تھا۔ امید ہے ایمنسٹی سکیم جلد آئیگی ۔ زرمبادلہ کے ذخائز 15 ارب روپے ہونگے ایمنسٹی سکیم کا بھی کوئی خاطر ٖخواہ رد عمل نہیں آیا۔ بجٹ میں نے نہیں بلکہ کئی لوگوں نے مل کر بنایا ن لیگ اگر ٹکٹ دے تو کراچی سے الیکشن لڑوں گا امید ہے کہ ٹکٹ ملے گا کراچی پیکج وزیراعظم پہلے کر چکے تھے۔

اللہ نے چاہا تو پھر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کا جی ڈی پی بڑھنے سے ریونیو بڑھتی ہے ۔ ملازموں کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا۔ سرکاری ملازموں کی تنخواہ اور پنشن کی مدمیں 69 بلین روپے مختص کیا گیا۔ صنعتی شعبہ روز گار فراہم کر رہی ہے شرح سود ہیں کمی کی وجہ سے کاروباریو اضافہ ہوا ہمیں مارکیٹ ویلیو کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔

روپے کی قدر میں اضافے کے لئے کام کر رہیں کراچی میں پانی کے مسئلہ کے بارے میں کرادار ادا کرنا فخر کی بات ہو گی۔ وفاقی حکومت کراچی میں پانی کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کرے گی ۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے کا جال بچھا رہے ہیں۔ ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔ سی پیک کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے۔ پیپلزپارٹی نے جب حکومت چھوڑی تو ملک مسائلستان بنا ہوا تھا ہماری بہتر طرز حکمرانی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

کراچی گرین لائن بس سروس وفاق کے فنڈ سے بن رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیںہاؤسنگ سکیم میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ قانون کی شق 91 کے تحت اگر نا اہل ہوا تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جاؤنگا ۔ اگر آئندہ انتخابات میں پارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملا تو الیکشن لڑوں گا ۔ کراچی میں مسلم لیگ (ن) مقبول جماعت بن رہی ہے الیکشن کے دن پتہ چلے گا کہ عوام کس کو ووٹ دیں گے۔ آج ایوان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی کمی کو محسوس کیا۔