راولپنڈی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ریسکیو1122راولپنڈی اور ملحقہ تحصیلوں میں ریسکیوافسران اور اہلکاروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 23:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ریسکیو1122راولپنڈی اور ملحقہ تمام تحصیلوں میں ریسکیوافسران اور اہلکاروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیااس حوالے سے پرائمری وسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن راول روڈ اورملحقہ تمام تحصیلو ں کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں 2روزہ سکریننگ ٹیسٹ کیمپ لگائے جس میںریسکیو 1122 راولپنڈی کے 500 سے زائد مرد وخواتین اور ریسکیوآفیشلز کے سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے جس میںریسکیو 1122راولپنڈی سٹی کے 423اہلکار،تحصیل ٹیکسلا کے 27اہلکار، تحصیل گوجرخان کے 40اہلکار،تحصیل کلرسیداں کے 25اہلکار شامل ہیںان سکریننگ ٹیسٹوںمیں ریسکیورز کے بلڈشوگر،ہیپاٹائٹس (بی اور سی ) اوربلڈپریشرٹیسٹ کیے گئے اورہیپاٹائٹس(بی اور سی ) کی ویکسینیشن بھی دی گئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرریسکیو1122 راولپنڈی ڈاکٹرعبدالرحمان نے ریسکیو افسران کے ہمراہ سنٹرل ریسکیواسٹیشن راول روڈ میں قائم سکریننگ کیمپ کا دورہ کیااور تما م انتظامات کا جائزہ لیا۔