ہاکس بے میں صحافیوں کے پلاٹوں پر قبضے کے خاتمے، ترقیاتی فنڈز کے اجرا، نئے ممبران کے پلاٹوں سمیت دیگر تمام مسائل کو حل کیا جائے گا ، نثار احمد کھوڑو کی صحافیوں کو یقین دہانی

اسپیکر آغا سراج درانی نے بھی ایوان میں حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحافیوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،سینئر صوبائی وزیر

جمعہ 27 اپریل 2018 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہاکس بے میں ان کے پلاٹوں پر قبضے کے خاتمے، ترقیاتی فنڈز کے اجرا، نئے ممبران کے پلاٹوں سمیت دیگر تمام مسائل کو حل کیا جائے گا جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھی ایوان میں حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحافیوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

اگر ان کے الاٹ شدہ پلاٹوں پر کوئی قبضہ ہے تو مسئلے کو حل کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کیا۔ اس سے قبل صحافیوں نے سندھ اسمبلی کی گیلری میں خاموش احتجاج کیا، اس دوران پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ہدایت پر صوبائی کی جانب سے مذاکرات کے لئے صوبائی وزرائ ڈاکٹر سہراب خان سرکی اور مکیش کمار چاولہ پہنچے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے دوران صحافیوں نے وزرائ کو آگاہ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 2009ئ ہاکس بے صحافی کالونی بلاک 2 میں 450 کے قریب صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے اور اس کی قرعہ اندازی بھی کی اور بیشتر ممبران نے اپنی واجب الادا رقوم بھی متعلقہ اداروں کے پاس جمع کرادی۔ اب جب صحافی وہاں پر مکانات کی تعمیرات کرنا چاہ رہے ہیں تو کچھ حصے پر قبضہ کیا گیا ہے اور صحافیوں کو کام سے روک دیاگیا ہیاور ایک قبرستان بنایا گیا ہے۔

اسی طرح موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ کے دور میں پیپلزپارٹی کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ہدایت جو پلاٹ الاٹ کئے وہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں الاٹ کئے گئے صحافی کالونی کے پلاٹوں کیترقیاتی فنڈز حکومت سندھ نے جاری کرنے ہیں جس میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مزید یہ کہ حکومت سندھ نے 250 کے قریب صحافیوں کو سرجانی ٹائون میں زمین الاٹ کی جبکہ 150 کے قریب ممبران کو زمین الاٹ کرنی ہے۔

ان کے بھی سنجیدہ مسائل ہیں۔ صحافیوں نے وزرائ سے کہا کہ ہاکس بے میں قبضہ ختم، ترقی فنڈز کے اجرائ اور دیگر معاملات کے فوری حل کے لئے توجہ دی جائے۔ دونوں وزرائ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد اس مسئلے سے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات اور دیگر حکام کو آگاہ کریں گے اور ایوان کو بھی ان مسائل سے آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں ایوان میں سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت سندھ نے صحافیوں کی رہائش کے لئے مختلف ادوار میں زمین الاٹ کی اور اب کچھ حصے پر کسی کا دعویٰ ہے۔

ہم محکمہ ریونیو کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرے اور صحافیوں کو ان کا جائز حق دیدیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ صحافیوں کا معاملہ سنگین ہے۔ اگر واقعی ان کی الاٹ کردہ زمین پر کوئی مسئلہ ہے تو حکومت سندھ اور محکمہ ریونیو اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ #