استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کرنے سے لنڈا بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء مزید سستی ہو جائیں گی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حکومت کی طرف سے استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کرنے سے لنڈا بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء مزید سستی ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں کی امپورٹ پر 3 فیصد کی شرح سے ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے۔کم آمدنی والے طبقہ کی سہولت کیلئے استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز ہے۔