وفاقی حکومت نے مقامی سٹیشنری کے فروغ اور قیمتوں میں کمی کیلئے سٹیشنری اشیاء پر زیرو ریٹنگ بحال کر دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے مقامی سٹیشنری کے فروغ اور قیمتوں میں کمی کیلئے سٹیشنری اشیاء پر زیرو ریٹنگ بحال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سٹیشنری اشیاء کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے پانچویں شیڈول کے تحت زیرو ریٹڈ کیا گیا تھا جسے بعد ازاں فنانس ایکٹ 2016ء کے ذریعے واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ سٹیشنری کیلئے زیرو ریٹنگ بحال کر دی جائے۔

متعلقہ عنوان :