اٹک،ہم نصابی سرگرمیوں میں کھیلیں بہت اہمیت کی حامل ہیں،نثار احمد

طلباء نے کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کر کے پورے ضلع کا نام روشن کیا ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اٹک

جمعہ 27 اپریل 2018 23:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ہم نصابی سرگرمیوں میں کھیلیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ہمارے طلباء نے کھیلوں کے مقابلوں میں راولپنڈی ڈویثرن کی سطع پر فٹ بال کھیل میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف ہمارا بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع اٹک نثار احمد صاحب نے گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری سکول حاجی شاہ میں تقریب انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی ای او صاحب نے ہیڈ ماسٹر صفدر خان اور سپورٹس ٹیچر سہیل اختر کی کاوشوں کو سراہااس موقع پر ڈی۔ای۔او ایلیمنٹری عمران قریشی صاحب ،ڈپٹی ۔ڈی۔ای۔او داود اختر کیانی صاب، چئیرمین یونین کونسل حاجی شاہ چن شیر افسر صاحب،سینئیرہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول زاہد صاحب ،سماجی شخصیت افسر داد صاحب اور ممبران سکول کونسل حاجی محبوب عا لم ،عامر شہزاد وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :