Live Updates

سکھر،تحریک انصاف کا کارواں سندھ قافلہ ایک رات قیام کے بعد سکھر سے ملتان کے لیے روانہ

قافلے میں کاریں ودیگر گاڑیاں شامل, گو نواز گو کا نعرہ پورا ہوچکا ہے اب اگلی باری زرداری کا نعرہ لگادیا ہے جلد عمران خان سندھ میں ہونگے

جمعہ 27 اپریل 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) تحریک انصاف کا کارواں سندھ قافلہ ایک رات قیام کے بعد سکھر سے ملتان کے لیے روانہ, قافلے میں کاریں ودیگر گاڑیاں شامل, گو نواز گو کا نعرہ پورا ہوچکا ہے اب اگلی باری زرداری کا نعرہ لگادیا ہے جلد عمران خان سندھ میں ہونگے کارواں کی روانگی سے قبل حلیم عادل شیخ ودیگر کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی تا لاہور نکالا گیا کارواں سندھ قافلہ صوبائی سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ایک رات سکھر میں قیام کے بعد اپنی اگلی منزل ملتان کے لیے روانہ ہوگیا ہیرات ملتان میں قیام کے بعد یہ قافلہ کل ملتان سے لاہور کے لیے روانہ ہوگا جہاں پر شرکائ انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں گے قافلے میں سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں شامل ہیں جن میں سے بیشتر کو اجرک اور عمران خان وشاہ محمود قریشی کی تصاویر کے اسٹیکرز سے سجایا گیا ہے قافلے کی روانگی سے قبل تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور سکھر کے ضلعی صدر مبین خان جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے گو نواز گو کا جو نعرہ لگایا تھا وہ پورا ہوچکا ہے اور اس نے اب سندھ کا رخ کرلیا ہے اور سندھ مں بھی اگلی باری زرداری کا نعرہ لگادیا ہے اس حوالیسے جلد عمران خان سندھ آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ اب جاگ چکی ہے اور سڑکوں پر نکل آئی ہے اور اس کی مثال یہ کارواں سندھ قافلہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت نے ان کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات