Live Updates

چیلنج کرتا ہوں! انشاء اللہ اگلی حکومت ہماری ہی آئیگی،عمران خان

مارسےڈرنےوالالیڈرنہیں بن سکتا،نوازشریف کوضیاءالحق اوپرلائےپھربھی لیڈرنہ بن سکا،زرداری اپنی بیوی کی وصیت پرلیڈربن گیا،بلاول بھٹو نےزندگی میں ایک منٹ بھی کام نہیں کیا وہ کہتاپاکستان کوسنبھال لوں گا،حکومت میں آکرمعاشرےکراوپراٹھائیں گے۔پشاورمیں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اپریل 2018 16:42

چیلنج کرتا ہوں! انشاء اللہ اگلی حکومت ہماری ہی آئیگی،عمران خان
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں! انشاء اللہ اگلی حکومت ہماری آئے گی، مارکھانے سے ڈرنے والا لیڈر نہیں بن سکتا، نوازشریف کوضیاء الحق اوپرلائے لیکن وہ لیڈرنہ بن سکا، زرداری اپنی بیوی کی وصیت پرلیڈر بن گئے،بلاول بھٹو نے زندگی میں ایک منٹ بھی کام نہیں کیا وہ کہتاپاکستان کوسنبھال لوں گا، حکومت میں آکرمعاشرے کراوپراٹھائیں گے۔

انہوں نے آج پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یقین آگیا کہ نوجوان پاکستان کوآگے لے کرجائیں گے۔قومیں اوپر تب جاتی ہیں جب قوموں کے اندر میرٹ ہوتا ہے۔آسٹریلیا جس کی آبادی اڑھائی کروڑ آبادی ہے۔ لیکن اولمپک میڈلز جیتتے ہیں۔وہاں ٹیلنٹ نہیں بلکہ میرٹ سسٹم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اٹھ سوسال تک دنیا کی سب سے بڑی تہذیب تھی۔

لیکن پھر مغرب آگے نکل گی۔نبی پاک ﷺ نے ریاست مدینہ میں مسلمانوں کی تہذیب کی بنیاد رکھی۔لیکن مسلمانوں نے دنیا پرحکمرانی کی۔جنگ بدر میں ہتھیار نہیں تھے بلکہ ڈنڈوں سے جیتے۔آپ ﷺ سے جنگ جیت کرقیدیوں کوواپس کرکے پیسے لے کرمال غنیمت میں جمع کرسکتے تھے۔ لیکن آپ ﷺ نے ان کے سامنے رکھا کہ آپ میں جو بھی 10مسلمانوں کوتعلیم دے گا ان کورہا کردیا جائے گا۔

آپ ﷺ نے علم حاصل کرنے کی ہدایت کی۔لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے احمق لیڈر بھی آئے جوسمجھتے تھے کہ سڑکیں اور پل بنا کرمعاشرے کو اوپر لے جایا جا سکتا ہے۔جب بھی کوئی ریاست اپنے معاشرے پرخرچ نہیں کرتی معاشرہ کبھی بھی اوپر نہیں جاتا۔ دوسرا آپ ﷺ نے قواعدوضوابط بنائے ۔جس سے مسلمان ترقی کرگئے۔ تیسری چیز آپ ﷺ نے معاشرے میں رحم اور ایک دوسرے کی مدد کی ہدایت کی۔

یہی انسان اور جانور میں فرق ہے۔ جب بھی کوئی معاشرہ اپنے کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے تواللہ ان کی مدد کرتا ہے۔مدینہ ریاست نے یتیموں اور مسکینوں،بوڑھوں اور غریبوں کاخیال کیا۔زکوٰة کا علم دیا۔انہوں نے کہاکہ انسان اتنا ہی بڑا ہے جتنی بڑی اس کی سوچ ہے۔میں بڑا کرکٹر اس لیے بنا کہ میں اپنے سے بڑے خواب دیکھتا تھا۔ لوگ خوش ہوتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل لی پیسے آگئے۔

لیکن میں آگے ہی بڑھتا چلا گیا۔ میں نے شوکت خانم ہسپتال بنانے کا خواب دیکھا ،سب نے کہا کہ نہیں بن سکتا حکومت بھی نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہاکہ برے وقت کوبرداشت کرنے والا انسان ہی آگے آتا ہے۔جو مار کھانے سے ڈرتا ہے وہ کامیاب انسان بن ہی نہیں سکتا۔غلطیوں سے انسان سیکھ سیکھ کرہی انسان بڑا ہوتا ہے۔ برصغیر کی تاریخ میں قائداعظم سے بڑا لیڈر کوئی بھی نہیں آیا۔

کسی کے نظریے کو مانے نہ مانیں ۔قائداعظم نے محنت کی۔ مشکل کام کیے۔مشکل وقت سے گزرے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کوضیاء نے بنا کرلیڈر بناد یا وہ ابھی تک لیڈر نہیں بنا۔ آصف زرداری اپنی بیوی کی وصیت پرلیڈر بن گئے۔بلاول بھٹو جس نے زندگی میں ایک منٹ بھی کام نہیں کیا وہ کہتاہے کہ میں پاکستان کوسنبھال لوں گا۔انہوں نے کہاکہ چیلنج دیتا ہوں کہ اگلی حکومت ہماری ہی آئے گی۔حکومت میں آکر معاشرے کواٹھائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات