سعودی خواتین کے لیے ٹریفک کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے تربیتی پروگرام اور آگاہی لیکچروں کا انقعاد

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 27 اپریل 2018 10:58

سعودی خواتین کے لیے ٹریفک کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے تربیتی پروگرام ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں مقامی خواتین کے لیے ٹریفک سیفٹی کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے تربیتی پروگراموں اور آگاہی لیکچروں کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں ریاست بھر سے خواتین ذوق و شوق سے شریک ہو رہی ہیں۔ اس تر بیتی پروگرام کا انقعاد "میری ڈرائیونگ میرا عزم "کے نام سے کیا گیا ہے ۔ اس تر بیتی پروگرام کے دوران منعقد لیکچروں میں ٹریفک قوانین پر اور سڑک پر حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس دوران خواتین کو فرضی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر گاڑی چلانے کے طریقے کار سے بھی روشناس کرایا گیا ۔ سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر کی اہلیہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے یکم جون کی تاریخ قریب آ رہی ہے سعودی خواتین میں ڈرائیونگ کی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی خواتین گھر کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کی ذمہ داریاں بھی پوری کرنے کے لیے تیار ہیں ، جسکے لیے وہ نہایت خوش نظر آ رہی ہیں ۔