وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ سے جاپان کے نائب وزیر خارجہ مسٹرکازوکی یامازاکی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات،سیکورٹی کے حالات بہتر ہونے کے بعد جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں،جاپانی نائب وزیر خارجہ

جمعہ 27 اپریل 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ سے جاپان کے نائب وزیر خارجہ مسٹرکازوکی یامازاکی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی سیکرٹری نے وفد کو بتایا کہ پاکستان اور جاپان دو طرفہ بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جاپان کی پاکستان میں 2.3 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ ہے۔ سیکرٹری کامرس نے کہا کہ حال و ماضی میں جاپان سے برآمد ہونے والی پاکستانی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے،اس وجہ سے ہمارا مقصد جاپان کی ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کے وعدوں میں ہے۔ خاص طور پر پاکستان ترجیحی شعبوں میں ٹیکسٹائل، زراعت اور چمڑے کی مصنوعات جیسے دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بھارت، بنگلہ دیش اور ایشین ممالک جو ایل ڈی سی کی حیثیت کے دو طرفہ علاقاتی، تجارتی انتظامات کے باعث ڈیوٹی فری رسائی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری تجارت نے کہا کہ برآمد کنندگان کو تجارت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پاکستان نے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے مختص پی ٹی اے اور جے ٹی سی کی تشکیل کی اور 2015ء میں پاکستان میں پانچویں مشترکہ سرکاری کاروباری ڈائیلاگ (جے جی بی ڈی) منعقد ہوئی۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ملٹی پل ویزہ کے ذریعے کاروباری افراد کی باہمی سہولیات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر جاپان کے سینئر نائب وزیر خارجہ کازوکی یامازاکی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان بہترین باہمی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ پاکستان جاپان کی کمپنی کیلئے برآمدات کے حوالے سے ایک اچھی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حالات بہتر ہونے کے بعد جاپانی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔